ڈیرہ اسماعیل خان ،ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں 1شخص جاں بحق ،چار خواتین سمیت 11افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان……..ٹریفک کے تین مختلف حادثات کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق چار خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے ،ریسکیو 1122کے ریسکیورز نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق و زخمیوں کو ایمبولینسز کیذریعے ہسپتال منتقل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق باغ سکون کے سامنے گاڑی کے حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے جن میں ڈرائیور مشال خان ساٹھ سال ، سردار علی چالیس سال ،سید نواز چالیس،جمعہ خان29 سال سکنائے بند کورائی شامل تھے واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے ریسکیورز نے ڈی ای او عمران خان کی ہدایت پر فوراًموقع پر پہنچ کر ایمبولینسز کے زریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،دوسرے حادثے میں تھانہ یارک کی حدود میں الماس ہوٹل کے سامنے موٹر کار اور فلائینگ کوچ کے تصادم میں فلائینگ کوچ الٹ گئی جس سے فلائینگ کوچ میں سوار رحمت علی ولد ولایت علی سکنہ فتح جنگ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اکمل ولد حسن ،انار زادہ زوجہ محمد اکمل ،فاطمہ بی بی دختر اکمل سکنائے پشاور اور ایک نا معلوم شخص زخمی ہوگئے جنکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا یارک پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف درج کر لیا ہے تیسرے واقعہ میں تھانہ پروآ کی حدود میں ہزارہ پل انڈس ہائیوے پر موٹر کار ڈرائیور کی غفلت سے موٹر سائیکل گاڑی میں ٹکرانے سے موٹر سائیکل پر ڈیرہ سے گرہ عبد اللہ اپنے گھر جانیوالے اٹھارہ سالہ عبد الغفار،ساٹھ سالہ سکینہ بی بی اور سات سالہ رکن بی بی زخمی ہوگئے جنکو فوری طور پر پروآ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شئیر کریں