شرجیل میمن کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی

کراچی ……..عدالت عالیہ سندھ نے محکمہ اطلاعات میں 5 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث پیپلز پارٹی رہنما سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سابق سیکریٹری ذوالفقار شلوانی ودیگر کے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی جمعرات کو سماعت کے موقع پر شرجیل میمن ودیگر عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر ملزم شرجیل انعام میمن کی بریت کی درخواست پر ملزم کے وکیل عامر رضا نقوی نے دلائل مکمل کرلئے دلائل میں کہا کہ جب شرجیل انعام میمن ملک میں موجود تھے تو اس وقت نیب نے ان کے خلاف انکوائری نہیں کی جب وہ ملک سے باہر گئے تو ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے لہذا عدالت سے استدعا سے کہ مقدمات ختم کر کے شرجیل انعام میمن کو بری کیا جائے ۔

شئیر کریں