محکمہ تعلیم سندھ مزید ایک ہزار ہیڈ ما سٹرز اور ہیڈ مسٹریس بھر تی کر ے گا

کراچی ………صوبا ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ جب تک اساتذہ و ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس اسکو لو ں کو اپنا گھر نہیں سمجھیں گے اس وقت تک اسکو لو ں کی بہتری ممکن نہیں ہے اور ہم سب کو ملکر صوبہ سندھ کو تعلیم کے میدا ن میں صف اول میں لا کر کھڑا کر نا ہے۔ جمعرات کو انہو ں نے کرا چی اور حیدرآباد ڈو یڑن کے آئی بی اے ٹیسٹ میں کا میا ب ہو نے والے ہیڈ ما سٹر ز اور ہیڈ مسٹریس میں تقرر نا مے تقسیم کر نے کی تقریب سے بحیثیت مہما ن خصو صی آر ٹس کو نسل کرا چی میں خطا ب کرتے ہو ئے کہی۔وا ضح رہے کہ پورے سند ھ سے 1039ہیڈ ماسٹرز اور ہید مسٹریس کو تقرر نا مے جا ر ی کئے گئے ہیں جن میں سے آج کی تقریب میں کرا چی سے 104اور حیدرآباد سے 303ایچ ایمز کو تقرر نا مے تقسیم کردیئے گئے۔1039ایچ ایمز میں سے 207خواتین ہیں۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے کہا کہ نئے تقرر پا نے والے ایچ ایمز پر بھا ر ی ذمہ دا ر ی عا ئد ہو تی ہے اور امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ دا ر یا ں پو ر ی کر تے ہو ئے اسکو لو ں میں بہتری لیکر آئیں گے جبکہ جلد ہی مزید ایک ہزار ہیڈ ما سٹرز اور ہیڈ مسٹریس بھر تی کئے جا ئیں گے۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اسا تذہ کی حا ضری کو یقینی بنانے کے لئے پو ر ے سندھ میں 542ما نیٹرنگ اسسٹنٹ کا م کر رہے ہیں اور وہ مہینے میں کم از کم اپنے متعلقہ اسکول کو دو مر تبہ دو ر ہ کر تے ہیں۔جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ اگر ہم ایما ندار ی سے کا م کریں تو نہ صر ف ہمیں ذہنی سکون حا صل ہو گا بلکہ آخرت میں اس کا اجر ملے گا۔انہو ں نے کہا کہ اسکولوں میں بچوں کی تعدا د کو بڑ ھا نے کے لئے ایچ ایمز کا کردا ر نہا یت اہم ہے اور انہیں ہر صو ر ت میں اسکول کا معیا ر بہتر کر نے کی ضرورت ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے نئے تقرر پا نے والے ایچ ایمز کو یقین دلا یا کہ محکمہ تعلیم ان کے مسائل کے حل کے لئے ان سے بھر پو ر تعا ون کر ے گا تا ہم مثبت نتا ئج نہ دینے والوں کے خلا ف سخت تا دیبی کا روائی کی جا ئے گی۔اس مو قع پر کا میا ب اسکولو ں کے ہیڈ ما سٹرز اور مسٹریس نے اپنے تجر با ت بیا ن کئے کہ انہو ں نے کیسے اپنے متعلقہ اسکو ل کو بہتر کیا۔اس مو قع پر سیکر یٹری تعلیم اسکول عبدالعزیزعقیلی اور ریفا ر مز سپو ر ٹ یو نٹ پرو گرا م مینجر فیصل عقیلی نے بھرخطا ب کیا۔

شئیر کریں