پشاور،پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

پشاور…….کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان سمیت 200جرائم پیشہ افرادکوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر12 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاورمحمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنزسجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی۔ ان آپریشن میں مقامی تھانہ جات کی نفری کے علاوہ سنیفر ڈاگ اور لیڈی پولیس نے بھی حصہ لیا سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان تھانہ سربند کے حدود میں وحید خان ولد نورالہی ساکن پشتخرہ بالا ، نثار ولد شاہ خان ساکن اچینی بالا ،تھانہ ریگی کے حدود میں ضیاء الرحمن ولد فضل الرحمن ساکن لکڑے سمیت 200جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1عدد رپیٹر 12 بور، 12 عدد پستول 30 بور، 01عدد 9MM پستول ، سینکڑوں عدد کارتوس ،08کلوگرام چرس برآمد ،جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 12 افراد کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

شئیر کریں