چئیرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری کی قیادت میں لیگی رہنماوں کے وفد کی نومنتخب چئیرمین بیت المال کمیٹی ڈسٹرکٹ ملتان یامین سلفی سے ملاقات،مبارکباد دی

ملتان( شیخ فیصل کریم سے)چئیرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری نے نومنتخب چئیرمین بیت المال کمیٹی ڈسٹرکٹ ملتان یامین سلفی سے ملاقات کی اور انہیں ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر لیگی رہنما عابدباکسر،منیرلنگاہ،راؤابرار،اشرف سروہا ،فرحان انصاری،مقصود لودھی،شریف کرنالی ودیگربھی موجود تھے۔چئیرمین ضلع کونسل ولیگی رہنماؤں نے امیدظاہر کی ہے کہ یامین سلفی کی قیادت میں مستحقین میں امداد شفاف طریقے سے پہنچ سکے گی۔اس موقع پر چئیرمین بیت المال کمیٹی نے چئیرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لیگی قیادت نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے ،ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔بیت المال کے فنڈز کو شفاف طریقے سے مستحقین،غریب اورنادارافراد تک پہنچایا جائے گا۔حکومت غریب اورنادار افراد کی مالی مدد کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔بیت المال کے فنڈز کو عید سے قبل مستحقین میں تقسیم کردیا جائے گا۔

شئیر کریں