ڈسٹرکٹ بیت المال کے آفس میں مستحقین ،غریب اور نادارافراد میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب،چئیرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری،بلال بٹ، یامین سلفی ودیگرنے چیک تقسیم کیے

ملتان(ملتان اپڈیٹس)ڈسٹرکٹ بیت المال کے آفس میں مستحقین ،غریب اور نادارافراد میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی،تقریب میں چئیرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)بلال بٹ،ڈسٹرکٹ چئیرمین بیت المال کمیٹی ملتان یامین سلفی ودیگر نے سینکڑوں نادار ،غریب اور مستحق افراد میں پانچ پانچ ہزار کے امدادی چیکس تقسیم کیے۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیر غلام اصغرجلبانی،وائس چئیرمین بیت المال کمیٹی عبدالجبار وٹو،ڈاکٹرعائشہ عبداللہ،سیکرٹری بیت المال کمیٹی نعیم خان ودیگر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین چئیرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)بلال بٹ،ڈسٹرکٹ چئیرمین بیت المال کمیٹی ملتان یامین سلفی ودیگرکا کہنا تھا کہ مستحقین ،غریب اور نادارافراد کی مالی مدد ہمارادینی فریضہ ہے۔معاشرے کے غریب اور نادار افراد کی مددحکومت کی اولین ترجیح ہے۔عید سے قبل تمام مستحقین میں امدادی چیکس تقسیم کردئیے گئے ہیں تاکہ انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ رمضان اورایثار قربانی کا درس دیتا ہے۔صاحب ثروت حضرات عید کی خوشیوں میں مستحقین ،غریب اور نادار افراد کو بھی یاد رکھیں۔

شئیر کریں