سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید دوزخمی نشتراسپتال ملتان میں جاں بحق ،، تعداد 216 ہوگئی

ملتان(ملتان اپڈیٹس) سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 216 تک پہنچ گئی، ملتان کے نشتر اسپتال برن سینٹر میں مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، اب بھی درجنوں افراد زیر علاج ہیں۔سانحہ احمد پور شرقیہ میں جھلس کر زخمی ہونیوالے مزید 2 زخمی ملتان نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑ گئے، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 2016 تک پہنچ گئی، 60 سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں اب بھی زیرعلاج ہیں، جاں بحق ہونیوالوں میں بابر اور جعفر شامل ہیں۔عید الفطر سے ایک روز قبل بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس سے بہنے والا تیل بھرنے کرنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی، اس دوران آگ لگنے سے 300 سے زائد افراد جل گئے، 100 سے زائد افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں کئی شدید زخمی بھی دوران علاج چل بسے۔

شئیر کریں