مقامی عدالت نے عبدالمجید خان اچکزئی کو قتل کے مقدمے میں 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

کوئٹہ (ملتان اپڈیٹس) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج عبدالمجید ناصر نے گندم خردبرد کے ریفرنسز میں نامزد سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ سمیت دیگر گرفتار ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں 19جولائی تک توسیع کے احکامات دے دئیے ،عدالت کے جج نے خردبرد کے ایک اور مقدمے میں نامزد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے سٹاف آفیسر عمران تاج گچکی کے بھی جوڈیشل ریمانڈ میں 10جولائی تک توسیع کے احکامات دے دئیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بروز بدھ گندم خردبرد کے ریفرنسز میں نامزد ملزمان سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ ،ظاہر جان جمالدینی ،علی بخش بلوچ ،حسنین آفریدی کو احتساب عدالت کوئٹہ ون کے روبرو پیش کیا گیا جس پر عدالت نے گرفتار ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں 19جولائی تک توسیع کے احکامات دے دئیے جس کے بعد انہیں واپس جیل منتقل کردیا گیا معزز عدالت کے جج نے خوردبرد کے ایک اور مقدمے میں نامزد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے سٹاف آفیسر عمران تاج گچکی کی جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 10جولائی تک توسیع کے احکامات دے دئیے ،سابق وزیراعلیٰ کے سٹاف آفیسر پر بڑے پیمانے پر غیر قانونی اثاثہ جات اور خردبرد کرنے کاالزام ہے اس سلسلے میں ان کے خلاف عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔

شئیر کریں