نیشنل تھرو بال چیمپئن شپ17جولائی سے کالام میں شروع ہوگی

پشاور(ملتان اپڈیٹس ) نیشنل تھرو بال چیمپئن شپ17جولائی سے کالام میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کرینگی، اس سلسلے میں خیبرپختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ارشد حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تھرو بال فیڈریشن ‘صوبائی تھرو بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے قومی تھرو بال چیمپئن شپ سترہ سے اکیس جولائی تک کالام میں منعد کی جا رہی ہے جس کا افتتاح ناظم سوات عبداللہ خان کریں گے ان کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس جنید خان‘ ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس سید ثقلین شاہ اور سیکرٹری جنرل تھرو بال فیڈریشن مقبول آرائیں بھی موجود ہوں گے ‘انہوں نے کہا کہ ٹیمیں سولہ جولائی کو کالام پہنچیں گی انہوں نے بتایا کہ نیشنل چیمپئن شپ کے ساتھ ریفریز کوچنگ کورس بھی منعقد کیا جائے گا جس میں سو سے زائد شرکاء حصہ لیں گے جنہوں نے کورس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے انہوں نے اس سلسلے میں ایم پی اے میاں خلیق الرحمان کی طرف سے بھی تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے مقابلوں اور کورس کے لئے ٹیکنیکل آفیشلز کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا ہے ان میں ارشد خان‘ راشد گل ‘ام لیلیٰ اور مقبول آرائین شامل ہیں کورس میں مینز ‘ویمنز دونوں شرکت کرسکتے ہیں‘انہوں نے مقابلوں کے انعقاد میں ڈی جی سپورٹس جنید خان کی کاوشوں کو بھی سراہا‘انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع ملیں گے اور انہیں ٹاپ پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کا بھی تجربہ حاصل ہوگا انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھی خیبرپختونخوا سے پانچ کھلاڑی قومی تھرو بال کیمپ میں شامل ہیں ‘انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم کو چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی مقرر کیا گیا ہے ان کے ہمراہ محمد عارف ‘عدالت خان‘کبیر جان‘عثمان ‘محمد کاشف ‘مقبول آرائین اور انجینئر ذوالفقار عزیز ممبران ہوں گے ‘ایک سوال کے جواب میں ارشد حسین نے بتایا کہ مقابلوں میں پنجاب ‘سندھ ‘بلوچستان‘اسلام آباد ‘گلگت بلتستان‘فاٹا ‘آزاد جموں و کشمیر ‘پاکستان پولیس‘آغا خان فاؤنڈیشن کراچی اور کولی گھان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔-

شئیر کریں