ڈپٹی مئیرملتان منوراحسان کا انچارج صفائی اندرون شہرکے ہمراہ موٹرسائیکل پرمختلف یونین کونسلوں کا دورہ ،صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

ملتان(شیخ فیصل کریم)ڈپٹی مئیرملتان منوراحسان قریشی نے انچارج صفائی اندرون شہر محمدشہبازکے ہمراہ موٹرسائیکل پرمختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور اندرون شہر کی چاروں یونین کونسلوں 57,58,59,60میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیااورصفائی عملے کی کارگردگی کوسراہا۔اس موقع پرڈپٹی مئیر لوگوں میں گھل مل گئے،اس دوران چندافراد نے صفائی کی شکایت کی جس پرڈپٹی مئیر نے موقع پر ہی عملہ صفائی کوہدایت کی اور ان کی شکایت کاازالہ کردیا گیا۔ڈپٹی مئیر نے اپنی نگرانی میں ایک جگہ سے ملبہ بھی اٹھوایا ۔اس موقع پرانچارج صفائی اندرون شہر ملتان محمدشہباز نے ڈپٹی مئیر ملتان منوراحسان قریشی کو صفائی عملہ کی کمی ودیگر مسائل سے اگاہ کیا جس پرڈپٹی مئیر نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

شئیر کریں