پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزمیٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 25جولائی اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12ستمبرکو کریں گے

ملتان( ملتان اپڈیٹس)پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزمیٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 25جولائی اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12ستمبرکو کریں گے۔تفصیل کے مطابق بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن ملتان سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 25جولائی کو کریں گے جبکہ نہم جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 19اگست کو ہوگا،اسی طرح انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12ستمبراور گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کا 10اکتوبر کو کیا جائے گا۔امیدوار نتائج تعلیمی بورڈزکی ویب سائٹس اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے معلوم کرسکتے ہیں۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں