ملتان میں تین روزہ مینگو فیسٹول شروع ،100 سے اقسام کے آموں کی نمائش

ملتان(ملتان اپڈیٹس)ملتان میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تین روزہ مینگو فسیٹول شروع ہوگیا ہے۔مینگو فیسٹول میں پھلوں کے بادشاہ آم کی 3روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 100سے زائد آموں کی اقسام کو متعارف کرایا گیا لیکن نایاب نام کا آم سب کی توجہ کا مرکز رہا۔

آم کی یہ نایاب قسم ضلعی حکومت اور میاں نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام ہونے والے تین روزہ مینگو فیسٹیول میں رکھی گئی ہے ۔

نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر بھابھہ نے کیا جبکہ انڈونیشیا اور نپال کے سفیروں نے بھی شرکت کی ، نمائش میں بڑی تعداد میں خواتین بچوں نے بھی شرکت کی۔

نمائش میںن ایاب آم کے ساتھ ساتھ 100 سے زائد آموں کی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں۔

مینگو فیسٹول کے منتظمین کے مطابق مینگو فیسٹیول کا مقصدملتان کے آم کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی دینا ہے۔

شئیر کریں