پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کےممکنہ کپتان اور ہیڈ کوچ کے نام سامنے آگئے

ملتان(ملتان اپڈیٹس)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے چھٹی ٹیم ملتان جس کا نام ملتان سلطان رکھا گیا ہےاور اس کا لوگو بھی منظرعام پر آگیا ہے اور اب ملتان سلطان کی ٹیم باقی پانچ پی۔ایس۔ایل کی ٹیموں کے ساتھ 2018 میں پنجہ آزمائی کرے گی۔

واضح رہے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن 2018 کی چھٹی ٹیم کی دوڑ میں فیصل آباد ، حیدرآباد ، فاٹا ، ڈیرا مراد جمالی اور ملتان کی ٹیمیں شامل تھیں۔ ملتان ٹیم کو مشہور پراپرٹی ٹائیکون شون گروپ نے خریدا ہے.

ذرائع کے مطابق ملتان سلطان کے متوقع کپتان محمد حفیظ ہیں جو اس سے پہلے پشاور زلمی کے ساتھ تھے اور ہیڈ کوچ آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک ہوں گے جبکہ نائب کپتان سری لنکا کے مہیلا جے وردنے ہونگے جو اس سے پہلے کراچی کیگنز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملتان سلطان پی۔ایس۔ایل کے تیسرے ایڈیشن کی مہنگی ترین ٹیم ہو گی جسے دوبئی کے شون گروپ نے 5.2 ملین ڈالرز میں خریدا ہے۔اس سے پہلے پی۔سی۔بی کو دس سے زائد پیشکشیں ہوئی تھیں پر سب سے زیادہ پیشکش دوبئی کے پراپرٹی گروپ نے کی۔

اس سے پہلے کراچی کیگنز کی ٹیم 2.6 ملین ڈالرز میں سب سے مہنگی فرنچائز تھی۔ دوسرے ایڈیشن سے قبل بھی چھٹی ٹیم کے اضافے کی کوشش کی گئی تھی مگر فرنچائز مالکان کی مخالفت کی وجہ سے معاملہ موخر کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی۔سی۔بی۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور پی۔ایس۔ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی ٹیموں کے بعد چھٹی کشمیر یا گلگت بلتستان سے لی جائے گی مگر چھٹی ٹیم کو ملتان سے منسوب کر دیا گیا۔

شئیر کریں