مئیرملتان سے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور انجمن تاجران بیکرزاینڈ اور سوئیٹس کے وفودسے ملاقات

ملتان …..مئیرملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے گذشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی اور انجمن تاجران بیکرزاینڈ اور سوئیٹس کے وفودسے ملاقات کی اورتاجران کے فوڈ اتھارٹی سے متعلق تحفظات سنے۔انجمن تاجران بیکرز اینڈ سوئیٹس کے وفد نے مئیرکو درخواست میں گذارش کی کہ انہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چند معاملات میں مئیر کی مدد درکار ہے ،تاجران کا موقف ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے سخت قوانین پر عمل درآمد میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اور محکمہ کی جانب سے سخت لہحہ اور رویہ روا رکھا جاتا ہے تاجران کے وفد نے مئیرسے درخواست کہ وہ لائسنس بنوانا چاہتے ہیں اسکی کیٹیگری واضح کی جائے ۔کھلے مال پر ایکسپائری ڈیٹ نہیں لگائی جاسکتی ۔ٹریننگ کے لیے بھاری فیس بھی ختم کی جائے اسکے ساتھ ساتھ جو کارخانے سیل کر دیے جائیں تو ان کو ڈی سیل کرنے کے لیے لاہور آفس کے چکر لگانے پڑتے ہیں جس میں بیس بیس دن لگ جاتے ہیں اور یوں لاکھوں روپے کا سامان ضائع ہو جاتا ہے ۔تاجران کی جانب سے ان مطالبات کے جواب میں فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز نواز نے مئیرکو ادارے کے پالیساں واضح کیں ۔جسکے بعد مئیرنے دونوں فریقین کے مابین چند معاملات باالخصوص کارخانہ ڈی سیل کرنے بارے لاہور اعلی حکام کوخط لکھنے اور دیگر ضروری امور ملتان ہی میں سرانجام دینے بارے خط لکھنے بارے یقین دہانی کرائی۔علاوہ ازیں صفائی کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔مئیرنے بیکر ز ایسویسی ایشن کے وفد کو بھی صفائی ستھرائی بہتر بنانے بارے اقدامات کی ہدایت کی ۔اس موقع پر اسلم ڈوگر ،ملک عبدالطیف میتلا،ملک ظہور احمد بھٹہ ،حاجی صدیق انصاری ،شیخ رفیق ،احمد خان وٹو ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اعجاز نواز،صدر بیکر ز اینڈ سوئٹس ایسوسی ایشن چوہدری عمران ،چوہدری ارشد جٹ ،رئیس احمد ،احمد حسین ،ارشاد احمد ،ملک احمد اور دیگر بھی شریک تھے ۔

شئیر کریں