ملتان میں میں فوکر طیارہ حادثے کو 11 برس بیت گئے

ملتان (ملتان اپڈیٹس)ملتان میں میں فوکر طیارہ حادثے کو 11 برس بیت گئے۔10 جولائی 2006 کو ملتان میں سورج میانی کے قریب فوکر طیارہ حادثہ گر کر تباہ ہوا تھا،حادثہ میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ،جاں بحق ہونیوالوں میں جسٹس نذیر صدیقی، جسٹس نواز بھٹی، وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر نصیر احمد خان شامل تھے ،طیارے میں زرعی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام گل، معروف نیورو سرجن سابق پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار علی راجہ، بریگیڈئیر آفتاب احمد بھی طیارہ میں سوار تھے۔فوکر حادثہ کے بعد حکومت اور وزارت دفاع نے تمام فوکر طیاروں کو فوری طور پر گراؤنڈ کردیا۔

شئیر کریں