بستی شور کوٹ میں بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

ملتان(ملتان اپڈیٹس)بستی شور کوٹ میں بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دو بچیاں بھی جھلس کرزخمی ہوگئیں،بستی شورکوٹ کے علاقے میں بجلی کی تاریں ٹکرانے سے گھر میں آگ بھی لگ گئی۔واقعہ میں زخمی بچیوں کو طبی امداد کے لیے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شئیر کریں