جنوبی پنجاب میں پہلی بار نشتراسپتال کے امراض چشم وارڈ میں 6مریضوں کی کامیاب کارنیا گرافٹنگ

ملتان(ملتان اپڈیٹس)جنوبی پنجاب میں پہلی بار نشتر کے امراض چشم وارڈ میں 6مریضوں کی کامیاب کارنیا گرافٹنگ کی سرجری مکمل کرلی گئی ،6مریضوں کی کامیاب کارنیا گرافٹنگ سربراہ امراض چشم وارڈ نشتر ڈاکٹر راشد قمر راو نے کی۔،سربراہ امراض چشم ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر راشد قمر راو کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کی کارنیا گرافٹنگ مکمل فری کی ہے۔اس سے قبل کارنیا گرافٹنگ لاہور اور کراچی میں کی جارہی ہے جس پر 3سے 5لاکھ تک خرچہ آتا ہے،جنوبی پنجاب مین پہلی بار کارنیا گرافٹنگ کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔پہلے مرحلے میں ساوتھ امریکن ڈاکٹرز تنظیم اپنا نے 6کارنیا کی کنسائمنٹ ہمیں بھیجی ہے جس سے نشتر میں سرجری کا آغاز ہوگیا ہے۔مستقبل میں ہم آئی بینک قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کارنیا عطیہ کریں،ڈاکٹر راشد قمر راؤ کا کہنا ہے کہ ملتان میں آئی بینک کے قیام کے بعد لوگوں میں آگاہی مہم چلائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی سرجری کرسکیں۔جنوبی پنجاب بھر میں کارنیا گرافٹنگ کی لاکھوں مریض موجود ہیں۔

شئیر کریں