سانحہ ہیڈ محمد والا وین آتشزدگی حادثہ میں زخمی ایک اور بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

ملتان(ملتان اپڈیٹس)سانحہ ہیڈ محمد والا وین آتشزدگی حادثہ میں زخمی ایک اور بچہ دم توڑ گیا،اسپتال ذرائع کے مطابق12 سالہ حسنین کا جسم 50% جل گیا تھا تشویشناک حالت ہونے پرصبح نشتر ہسپتال ریفر کردیا تھا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔سانحہ ہیڈ محمد والا حادثہ میں جانبحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

شئیر کریں