)واپڈا ٹاؤن فیز تھری میں اربوں روپے کی کرپشن کا معاملہ،ہائیکورٹ ملتان بنچ نے مرکزی ملزم سعید خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی

ملتان(ملتان اپڈیٹس)واپڈا ٹاؤن فیز تھری میں اربوں روپے کی کرپشن کا معاملہ،ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس قاسم علی خان نے مرکزی ملزم سعید خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔فاضل جسٹس نے میڈیکل کی پٹیشن پر50لاکھ روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی۔واپڈا ٹاؤن کے سابق سیکرٹری سعید خان کو کروڑوں روپے کی کرپشن میں نیب نے گرفتار کیا تھا۔سعید خان نشتر اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں زیر علاج ہے۔سعید خان نے دوماہ قبل ڈسٹرکٹ جیل میں مبینہ خود کشی کی کوشش کی تھی ۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں