عدالت نے مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سلطانہ شاہین اور پی ٹی آئی ملتان کی صدر نبیلہ بٹ کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

ملتان(ملتان اپڈیٹس)عدالت نے مسلم لیگ(ن)کی ایم پی اے سلطانہ شاہین اور پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر نبیلہ بٹ کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جبکہ دونوں خواتین کو 27جولائی تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،لیگی ایم پی اے سلطانہ شاہین کی طرف سے پی ٹی رہنما نبیلہ بٹ کیخلاف ملتان کے تھانہ کوتوالی میں اپنی پوتی حرم نعمان کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا گیا ،جس پرچالان عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے دوفریقین کو نوٹس جاری کیے کہ وہ عدالت میں پیش ہوں اور مقدمہ کی پیروی کریں لیکن دونوں خواتین عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پرجوڈیشل مجسٹریٹ مسٹر پرویزخان نے دونوں خواتین کو 27جولائی تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں