ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،، 132اشتہاری مجرموں سمیت194ملزمان گرفتار

ملتان(ملتان اپڈیٹس)ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 132اشتہاری مجرموں سمیت194ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی،تفصیلات کے مطابقپولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم گل محمد سے 08 لیٹر شراب، ملزمہ مسماۃ نسیم عرف بلو سے 605 لیٹر شراب، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم افضل سے 1500 گرام چرس، ملزم انور سے 3000 گرام چرس، ملزم محمد عامر سے 1100 گرام چرس، پولیس تھانہ الپہ نے ملزم افضل سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم جاوید سے 1050 گرام چرس، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم ارسلان سے 10 لیٹر شراب، ملزم جاوید سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم غلام اکبر سے 04 رائفل معہ 12 میگزین اور 115 گولیاں، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم فرخ رحمن سے رپیٹر 12 بور، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم سلیم سے پسٹل 30 بور معہ 01 گولی برآمد کر کے مقدمات درج ہوئے ۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم منظور ،پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد اکرم، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم اعجاز، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم عرفان، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان نصر جاوید، فیاض، عنصر، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم پرویز، پولیس تھانہ بستی ملوکے نے ملزم عامر، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم اکرم، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم راشد، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزمان راشد اور مجاہد، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم اشفاق کو تیز رفتاری / ون ویلنگ پر مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم کلثوم مائی ،پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم ماہی، فاطمہ، سمیرا، شہنازپولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم اعجاز اور پیراں کو بھیک مانگنے پر مقدمہ درج کر لی۔پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزمان اکرام، غلام عباس، وقار کو بلئیرڈ جواء معہ زر جواء 3900/- روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ :- پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم فیصل اور امجد،تنویر اور رشید کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان فضل، عبدالرؤف، روبینہ کوثر، امجد، سمیرا، شہزاد، مسکان، عبدالطیف، کاشف بھٹی کو بد کاری کرنے پر قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان رمضان، خضر، دلدار احمد ،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم شان ،پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم اللہ رکھا اور عابد، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم آصف، ، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملز م شفیق، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم تنویر اور اللہ ڈتہ کو غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے پر مقدمات درج کرلئے۔ پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم اشرف، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمان نسیم، قیصر، اللہ رکھا کو مجرم اشتہاری کو فرار کرانے پر مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران120نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں425نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے115موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے132اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سے15کا تعلق کیٹگری “A”سے ہے جبکہ117ملزمان کا تعلق کیٹگری “B”سے ہے۔

شئیر کریں