پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے استعفیٰ تک گو نواز گو تحریک چلانے کا اعلان کر دیا،احتجاجی ریلیوں کا شیڈول جاری

ملتان(ملتان اپڈیٹس)پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے استعفیٰ تک جنوبی پنجاب میں گو نواز گو تحریک چلانے کا اعلان کر دیا،آج 14جولائی کو مظفر گڑھ ،رحیم یار خان، ڈی جی خان،کل 15جولائی کو ملتان،لیہ،بہاولپورجبکہ 16جولائی کو خانیوال،بہا ولنگر اور لو دھراں میں احتجا جی ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کیے جائیں گے۔سابق گورنرپنجاب اور پیپلز پارٹی جنو بی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ملتان پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ ایشو کے بعد آئس لینڈ کے وزیراعظم کی حکومت گھنٹوں میں ختم ہو گئی تھی ،نواز شریف بھی پاکستان کی سیاست اور جمہوریت کی خاطر گھر چلے جائیں۔منی لا نڈنگ،کرپشن ایک گلوبل ایشو ہے۔ نواز شریف پر پریشر صرف پاکستان نہیں دنیا میں جنر یٹ ہو گا۔جے آئی ٹی رپورٹ کے بعدوزیراعظم نواز شریف اپنے وزیر اعظم رہنے کی اتھارٹی کھو بیٹھے ہیں۔نواز شریف کی پارٹی میں موجود ان کے خیر خواہ بھی ان سے استعفے کا کہہ رہے ہیں۔آرٹیکل 6224963کے تحت سپریم کورٹ کے دو ججز پہلے ہی نواز کو نا اہل قرار دے چکے ہیں۔اس موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے نائب صدر خواجہ رضوان عالم،راؤساجد ودیگر بھی موجود تھے۔مخدوم احمدمحمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو پا نا ما مسئلہ کو بڑی اچھی طر یقے اٹھارہے ہیں۔عنقریب ماحول کو مد نظر رکھتے ہو بلاول کراچی سے خیبر تک خود نکلیں گے۔اب بات اخلاقیات سے آگے نکل چکی ہے یہ کر یمنلٹی تک پہنچ چکی ہے۔نواز شریف جمہوری اداروں کو مستحکم رکھنے کے لئے استعفیٰ دے دیں اگر وہ ایسا نہیں کر تے تو اداروں کو خطر ہ ہے۔اگر نواز شریف استعفیٰ نہیں دیتے ہم تمام آپشن پر غو ر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کی ڈاکومنٹیشن نے جے آئی ٹی رپورٹ میں اہم رول ادا کیا ہے۔تحریک انصاف کیا مفاد پر ستو ں اکٹھا کر کے نیا پا کستان بنا ئے گی؟۔ہم نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے۔ہارس ٹر یڈنگ سیاست میں کا لا دھبہ آج نہیں تو کل ختم ہو گی۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں