پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف ملتان میں مسلم لیگ ن کی میاں نوازشریف زندہ باد ریلی،جے آئی ٹی رپورٹ حقیقت میں عمران نامہ ہے،مقررین

ملتان(ملتان اپڈیٹس)وزیراعظم نوازشریف سے اظہاریکجہتی کیلئے اور پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف ملتان میں چوک ڈبل پھاٹک پر مسلم لیگ ن سٹی کوارڈینیٹرشیخ آصف قریشی،رہنما یوتھ ونگ عثمان خان بابر کی قیادت میں نواز شریف زندہ باد ریلی نکالی گئی۔جے آئی ٹی رپورٹ کو پوری قوم نے مسترد کردیا ،رپورٹ حقیقت میں عمران نامہ ہے ،عمران خان اور ان کے حواریوں نے پاناما کے نام پر قوم کا بہت وقت ضائع کردیا،قوم کوکین مافیا ،زکوۃ چور اور جواری عمران خان کو اب مزید برداشت نہیں کریں گیمسلم لیگ(ن) اپنے پانچ سال پورے کرے گی کیونکہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ بھی یہی ہے اس وقت پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے اور وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف دن رات محنت سے ملک کی ترقی بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کا یکطرفہ فیصلہ ایک سازش ہے جسے بہت جلد بے نقاب کردیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ اس وقت جب ملک دہشت گردی کے حالات سے گزر رہا ہے اور حکومت کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کرنے والی سیاسی جماعتیں پاکستان کی دشمن ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت قائم رہے گی اور جمہوری تقاضوں کے مطابق حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔اس موقع پررانا نثار،کاشف احمد،مجتبیٰ خان،رانا محبوب،شیخ بلاول قریشی،چوہدری مجید،شاہ زیب خان ودیگر نے شرکت کی۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں