ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، ملتان میں ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ ہزاروں لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف

ملتان (ملتان اپڈیٹس) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص ، غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء خوردونوش بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے ناقص دودھ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے علی الصبح ملتان کے تمام انٹری پوائنٹس پر ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی ۔ 160 گاڑیوں کی چیکنگ میں 62 کا دودھ ناقص پایا گیا۔ 1260 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ناکے شجاع آباد روڈ، نگشہ چوک، بہاولپور روڈ چوک، وہاڑی چوک پر لگائے گئے۔دودھ میں پانی، کیمیکل اور یوریا کی ملاوٹ پائی گئی۔دودھ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کئے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے کا کہنا تھا کہ کھلا دود ملاوٹ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔پاسچرائزشن ہی دودھ کی ملاوٹ ختم کرنے کا واحد حل ہے۔اس حوالے سے پاسچرائزشن قانون لانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ جلد لاگو کروائیں گے۔مزید براں کاوائیاں کرتے ہوئے واپڈا ٹاؤ ن میں واقع سب وے کو 15ہزار روپے،پل براراں پرواقع شاہد گل برگر پوائنٹ کو 3ہزار روپے،کیچپ میں سٹارچ ٹیسٹ مثبت آنے ،پیپسی مشین نوزل میں فنگس کے لگے ہونے،گندی اور خراب سبزیوں کے استعمال،کوفی مشین کے پائپ کے خراب ہونے کی وجہ سے جرمانے کیے گئے اور شاہد گل برگر پوائنٹ سے 20لیٹر کیچپ غیر معیاری اور خراب ہونے کی بناء پر تلف کی گئی۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں