کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم مگر مچھ کے آنسو بہاکر سرخرو نہیں ہوسکتے،رہنما تحریک انصاف ایم این اے عامر ڈوگر

ملتان (ملتان اپڈیٹس) ممبر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے حکمرانوں کی کرپشن کا پردہ چاک کردیا ہے ، کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم مگر مچھ کے آنسو بہاکر سرخرو نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپوررٹ کے بعد سپریم کورٹ نے ابھی فیصلہ کرنا ہے قبل اس کے کہ سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ سامنے آئے کرپٹ حکمرانوں اور ان کے درباریوں نے ابھی سے واویلہ شروع کررکھا ہے جو کہ بے سود ثابت ہوگا ۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم کو کرپشن کے ناسور سے جلد ہی نجات ملے گی اور کرپٹ حکمران جیلوں میں ڈال دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا استعفیٰ نہ دینے کا اعلان دراصل حقیقت سے منہ چھپانا ہے آج نہیں تو کل وزیر اعظم کو مستعفی ہونے پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے درباری جے آئی ٹی اور اعلیٰ عدالتوں کے بارے میں جو ہتک آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں پوری قوم نہ صرف اس رویے کی مذمت کررہی ہے بلکہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ان درباریوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں