؂پاکستان رائٹرزونگ کے وفد کی نسیم احمدقریشی اور مرزایٰسین بیگ کی قیادت میں ملتان آرٹس کونسل کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سجاد جہانیہ سے ملاقات،ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی

ملتان( ملتان اپڈیٹس)ریزیذنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سجاد جہانیہ نے کہا ہے کہ ادبی وثقافتی سرگرمیوں کو مکمل فروغ کے لیے ممکنہ تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ مختلف سرگرمیوں کے زریعے خطے کی ثقافت کو بھی اجا گر کیا جائے گا۔ ادبی سرگرمیوں کے فروغ میں رائٹرز ونگ کا کردار قابل تحسین ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان رائٹرز ونگ کے سرپرست اعلی حافظ نسیم احمد قریشی 249 چیئرمین مرزا محمد یسین بیگ کی قیادت میں مبارکباد دینے کے لیے أنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔. اس موقع پر حافظ نسیم قریشی اور مرزا یٰسین بیگ نے کہا کہ سجاد جہانیہ کی آرٹس کو نسل ملتان میں تقرری خوش آئند امر ہے۔ اس مستحسن فیصلے سے اس خطے کا آرٹ خوب پروان چڑھے گا۔ پاکستان رائٹرز ونگ کے صدر محمد عبداللہ، عبدالرحیم خان ، عرفان رفیع، کاشف علی نئیر،نعیم خان، احسن مغل ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے.اس موقع پر تنظیم کی طرف سے سجاد جہانیہ کو ملتان آرٹس کو نسل ریزیذنٹ ڈائریکٹر کا چارج سنبھالنے پرگلدستہ پیش کیا گیا۔

شئیر کریں