سابق وزیراعظم گیلانی کی کوششوں سے سندھ حکومت کا کینسر کے مرض میں مبتلا ملتان کے نوجوان صحافی مرزاخاقان حسین کے علاج کیلئے30 کروڑ روپے فنڈزکا اعلان ،صحافی برادری کا اظہار تشکر

ملتان(ملتان اپڈیٹس)سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے سندھ حکومت کے تعاون سے بلڈکینسرکے موذی مرض میں مبتلا ملتان کے نوجوان صحافی مرزاخاقان حسین کے علاج کیلئے 30کروڑ روپے فنڈزکا اعلان کردیا ،نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر مرزاخاقان حسین کراچی انسٹی ٹیوٹ آف بلڈڈیزیذاسپتال میں زیرعلاج ہیں،ملتان کی صحافی برادری کی اپیل پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے بلڈ کینسر میں مبتلا مرزاخاقان کے علاج ومعالجہ کیلئے سندھ حکومت سے بات کی ،گزشتہ روزسابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے دورہ کراچی کے دوران صوبائی وزیرصحت سندھ اور دیگرصوبائی حکام کے ہمراہ صحافی مرزاخاقان حسین کی عیادت کی اور علاج کیلئے 30کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان بھی کیا۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ فنڈز کیلئے آج وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے اور مرزاخاقان حسین کیساتھ اگر کسی اور مریض کو بھی علاج کی ضرورت پڑے گی تو فنڈز موجود ہوں گے،انہوں نے کہا کہ آج سے مرزاخاقان حسین کا باقاعدہ علاج شروع ہوجائے گا،اسپتال انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انشاء اللہ مرزاخاقان حسین جلد صحت یاب ہوگا۔دوسری جانب ملتان وجنوبی پنجاب کی صحافی برادری نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیاہے اور انکی کوششوں پرا نہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔واضح رہے کہ ملتان کی صحافی برادری کی طرف سے پنجاب حکومت سمیت جنوبی پنجاب کی سیاسی وسماجی شخصیات سے مرزا خاقان حسین کے علاج کیلئے مالی مدد کی اپیل کی گئی تھی۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں