وزیراعظم کے استعفیٰ کیلئے پیپلزپارٹی کی جنوبی پنجاب بھر میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کاسلسلہ جاری، ملتان میں چوک کچہری پردھرنا ،وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ

ملتان(ملتان اپڈیٹس)وزیراعظم کے استعفیٰ کیلئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں گزشتہ روز بھی اپوزیشن جماعتوں کی ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا ،، پیپلزپارٹی نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے.پیپلزپارٹی نے ملتان میں کچہری چوک پرریلی نکالی اور احتجاجی دھرنا دیا ،ریلی کی قیادت ریلی کی قیادت پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئرنائب صدر خواجہ رضوان عالم،سابق ایم پی اے ڈاکٹرجاویدصدیقی نے کی جبکہ اس موقع پر میاں کامران مڑل،راؤ ساجدعلی ،اے ڈی ساجد،چوہدری یٰسین ودیگر بھی موجودتھے۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر وزیراعظم نوازشریف مستعفی ہوں،پاناما لیکس شریف خاندان کی اصلیت سامنے لے آئی ہے۔وزیراعظم نوازشریف کے پاس اب عوامی عہدے پر رہنے کوئی جوازنہیں ہے۔ریلی میں پی ایس ایف اور پیپلزلائرزفورم کا وفد بھی شریک ہوا،پیپلزپارٹی کی گونوازگو تحریک کے تحت بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں