جے آئی ٹی متنازعہ.،پانامہ کیس پر سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ منظور ہو گا،ملتان میں لیگی رہنماوں کی پریس کانفرنس

ملتان (ملتان اپڈیٹس) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکریٹری شیخ اطہر ممتاز، سینئر نائب صدر شاہد مختار لودھی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس پر سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ منظور ہو گا تاہم جے آئی ٹی کی رپورٹ اس وقت متنازعہ بن چکی ہے اس کو بھی مدنظر رکھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں دیگر رہنماؤں منیر اختر لنگاہ، عابد باکسر ، اشرف سروہا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیاشیخ اطہر ممتاز نے مزید کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ہر اول دستہ ہیں ہر مشکل گھڑی میں میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کر رہی ہے جبکہ عمران خان اقتدار کی خاطر یہودی لابی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جن کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اب عوام دھرنے، مظاہروں کی سیاست نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف جانا چاہتے ہیں جو مسلم لیگ (ن )کی قیادت ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف لے کر جارہی ہے انشاء اللہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ عام انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی ۔

شئیر کریں