پانامہ کیس میں میں وزیراعظم کی کامیابی کیلئے ملتان میں لیگی رہنما شیخ ندیم اکبر کی طرف سے کالے بکرے کا صدقہ 

ملتان (ملتان اپڈیٹس) پانامہ کیس میں وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کی کامیابی کیلئے ملتان میں لیگی رہنماء شیخ ندیم اکبر نے کالے بکرے کا صدقہ دیا جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف اور وزیراعظم نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے لئے میاں نواز شریف زندہ باد ریلی بھی نکالی گئی ۔ریلی کے موقع پر کارکنوں نے رو عمران رو کے نعرے بھی لگائے ۔تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس میں کامیابی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے یوسی 9کے چیئرمین شیخ ندیم اکبر نے اپنی رہائش گاہ محلہ اشرف آباد معصوم شاہ روڈ پر کالے بکرے کا صدقہ دیا اور دعا کی بعدازاں یوسی چیئرمین شیخ ندیم اکبر کی قیادت میں میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے لیگی متوالوں نے ریلی نکالی اس موقع پر شیخ عبید الرحمن، حاجی اکرام، عرفان الہی، شیخ طیب ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ ندیم اکبر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پانامہ کیس میں سرخرو ہوں گے۔ چار نسلوں کا جواب دے چکے ہیں۔ قوم جانتی ہے کو ن شارٹ کٹ سے آنا چاہتا ہے ،سی پیک ہر صورت میں کامیاب ہو گا اور پوری قوم میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ۔

شئیر کریں