چیئرمین ضلع کونسل کسی کوچارج دیئے بغیر کینیڈا میں سیرو تفریح کررہے ہیں،عوام دھکے کھانے پر مجبور ہیں،یوسی چئیرمین ارشد میٹ برس پڑے

ملتان (ملتان اپڈیٹس) چیئرمین ضلع کونسل دیوان محمد عباس بخاری کسی کوچارج دیئے بغیر کینیڈا میں سیرو تفریح کے لئے دورے میں مصروف ہیں اور عوام دھکے کھانے پر مجبور ہیں جبکہ سرکاری اہلکار لوٹ مار میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار یوسی 80کے چیئرمین ارشد میٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ دیوان محمد عباس بخاری نے ضلع کونسل کا چیئرمین بنتے وقت عوام کے مسائل کے حل کے لئے بلند بانگ دعوے کئے لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ انہوں نے دورہ کینیڈا سے قبل نہ تو بجٹ اجلاس بلایا اور نہ ہی کینیڈا جاتے وقت کسی کو عارضی طور پر قائم مقام چیئرمین ضلع کونسل بننے کا اختیار دیا جس کی وجہ سے وائس چیئرمین ضلع کونسل بھی بے اختیار ہیں اور یوسی نمائندے بھی پریشانی کا شکار ہیں لیکن ایسی صورتحال میں صرف ضلع کونسل کے سرکاری اہلکاروں کے ہی مزے ہیں جو آنے والے سائلین سے لوٹ مار میں مصروف ہیں لیکن انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اس بارے نوٹس لے ورنہ عوامی نمائندے احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔

شئیر کریں