گورنر پنجاب اپنے عہدے کا ناجائز استعمال نہ کریں،حلقہ این اے 149 کی عوام شیخ طارق رشید کیساتھ کھڑے ہیں،لیگی رہنما رانا اشتیاق کی پریس کانفرنس

ملتان (ملتان اپڈیٹس) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پی پی 194کے صدر رانا اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اپنے عہدے کا ناجائز استعمال نہ کریں بلکہ حلقہ کی عوام اور کارکنوں کی بھی رائے لیں جو اس وقت حلقہ کے کام ترقیاتی کام کرائے جانے پر سابق ایم این اے شیخ طارق رشید کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ خانیوال روڈ پر لیگی رہنماؤں شیخ وقاص، رانا علی حسن، وقاص کمبوہ ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنما ملک انور علی نے بھی اپنی ساری زندگی حلقہ کی ترقی و خوشحالی اور پارٹی کی خاطر قربانیاں دینے پر صرف کر دی انشاء اللہ وہ بھی اپنے صوبائی حلقہ 194کے آنے والے وقتوں میں ایم پی اے ہوں گے کیونکہ این اے 149کے لئے شیخ طارق رشید، پی پی 194کے لئے ملک انور علی ہی امیدوار ہیں اسی لئے ٹافیاں کھانے وا لوں کو کہتے ہیں کہ وہ شیخ طارق رشید اور ملک انور علی کو روک سکتے ہیں تو روک لیں عوام اور حلقہ کی عوام شیخ طارق رشید ، ملک انور علی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ این اے 149اور پی پی 194میں یہی لیگی رہنما ترقیاتی کام کرا رہے ہیں اور یوتھ ونگ سٹی و ضلع ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

شئیر کریں