ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے13اشتہاری مجرموں سمیت36ملزمان کو گرفتارکرلیا

ملتان(ملتان اپڈیٹس)ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے13اشتہاری مجرموں سمیت36ملزمان کو گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق ؂پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم راشد علی سے 2 لیٹر شراب، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم شہزاد کو نشہ کی حالت میں، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم فدا حسین سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان شیراز انجم اور شعیب انجم کو پرچی جواء معہ زر جواء 1270/- روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزمان مکھنا بی بی، روبینہ، امیراں بی بی، صغراں بی بی، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم اعجاز کو بھیک مانگنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم وسیم احمد، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم شہباز، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم اشفاق، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم طاہر ،پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم عادل کو لا پرواہی اور تیز رفتار انداز میں گاڑی چلانے پر، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم منظور حسین کو جعلی لائسنس پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزمان اسلم اور لقمان، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزمان فخرشاہ اور کاشف کو کرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے- پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم شکیل احمد، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم سرفراز، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم فدا حسین غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران122نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں420نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے125موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ملتان پولیس نے13اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سے02کا تعلق کیٹگری “A”سے ہے جبکہ11ملزمان کا تعلق کیٹگری “B”سے ہے۔

شئیر کریں