آرپی او نےبہترین حکمت عملی کی بدولت جرائم میں واضح کمی پر افسران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیے

ملتان(ملتان اپڈیٹس)ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے پولیس افسران سے ملاقات کی ،ملاقات سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس،ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک، ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر خان اور ڈی پی او لودھراں اسد سرفراز خان سے کی۔آر پی او نے بہترین حکمت عملی کی بدولت جرائم میں واضح کمی پر افسران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیے۔آر پی او نے تمام افسران سے انکے اضلاع میں پولیس کارکردگی حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

شئیر کریں