چائلڈپروٹیکشن بیورو نے ملتان کینٹ ریلوے سٹیشن سے7سالہ بچے کوحفاظتی تحویل میں لے لیا،بچے کا تعلق کراچی سے ہے،ورثاء کی تلاش جاری

ملتان(ملتان اپڈیٹس )چائلڈپروٹیکشن بیورو نے ملتان کینٹ ریلوے سٹیشن سے7سالہ بچے کوحفاظتی تحویل میں لے لیا ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق بچہ خود کو کراچی کے علاقے عزیزآباد کا رہائشی بتاتا ہے ،اس کے ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔بتایا گیا ہے کہ محمد جمال ٹرین کے ذریعے ملتان آیا جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچے کوحفاظتی تحویل میں لے لیا،چائلڈپروٹیکشن بیورو نے بچے کے ورثاکی تلاش شروع کر دی ہے۔

شئیر کریں