سانحہ احمدپورشرقیہ کے نشتراسپتال ملتان برن یونٹ میں زیرعلاج آخری دو مریضوں کو صحت یاب ہونے پرڈسچارج کردیا گیا

ملتان(ملتان اپڈیٹس)سانحہ احمدپورشرقیہ کے نشتراسپتال ملتان برن یونٹ میں زیرعلاج آخری دو مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ،اسپتال ذرائع کے مطابق احمدپورشرقیہ آئل ٹینکر حادثے کے 67زخمی نشراسپتال کے برن یونٹ میں لائے گئے تھے جن میں سے 52زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جبکہ دیگر مریضوں کو صحت یاب ہونے پرڈسچارج کردیا گیا۔واضح رہے کہ عید سے ایک روزقبل احمد پورشرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے میں 200سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ سانحہ کے شدید زخمیوں کو ملتان کے نشتراسپتال برن یونٹ اور جناح اسپتال لاہور کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔

شئیر کریں