ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں ٹرین ڈرائیورزایسوسی ایشن کی مطالبات کے حق میں ہڑتال ،مسافر دن بھر خوار ہوتے رہے

ملتان(ملتان اپڈیٹس)ملک بھرکی طرح جنوبی پنجاب میں ٹرین ڈرائیورزایسوسی ایشن کی مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری رہی ،ملتان وجنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے چلائی جانے والی ٹرینیں ٹرین ڈرائیوروں کے احتجاج کے باعث بند رہیں جبکہ مسافر دن بھر خوار ہوتے رہے۔،ٹرین ڈرائیورزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمارے معطل کیے گئے ڈرائیورز کو بحال کیا جائے او ر سکیل اپ گریڈ و الاؤنس بڑھایا جائے،مطالبات پورے ہونے تک ڈرائیورزچھٹیوں پررہیں گے۔ٹرین ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ جب بھی ٹرین حادثات ہوں ملبہ ٹرین ڈرائیورز پرڈال دیا جاتا ہے ۔دوسری طرف ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین ڈرائیورز سے مذاکرات جاری ہیں،ملتان سے چلائی جانے والی مہرایکسپریس ،موسیٰ پاک ایکسپریس،ملتان ایکسپریس،زکریا ایکسپریس ودیگرٹرینوں کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا۔

شئیر کریں