نثار دھوکہ نہیں دے گا،،ٹوئیٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا،یقین ہے کہ چوہدری نثار استعفیٰ نہیں دینگے،لیگی کارکنان کے سوشل میڈیا پر تبصرے

اسلام آباد (ملتان اپڈیٹس) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کیساتھ ناراضگی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ۔ چودھری نثار کا ایشو ٹوئٹر کے پہلے دس ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا ۔نثار دھوکہ نہیں دے گا کا ہیش ٹیگ بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے استعمال کیا۔سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کو چوہدری نثار کی جانب سے پارٹی اور وزارت نہ چھوڑنے کا یقین ہے۔لیگی کارکنوں کا سوشل میڈیا پر اپنے تبصروں میں کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ چوہدری نثار پارٹی سے وفادار رہیں گے۔

شئیر کریں