فلم سٹار میر ا نے آئندہ عام انتخابات میں لاہور سے عمران خان کیخلاف الیکشن لڑ نے کا اعلان کر دیا

لاہور(ملتان اپڈیٹس) فلم سٹار میر ا نے آئندہ عام انتخابات میں لاہور سے چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان کیخلاف الیکشن لڑ نے کا اعلان کر دیا ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں عمران خان سے زیادہ عوام میں مقبول ہوں اس لیے مجھے اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ میں انتخابی سیاست میں آؤں گی تو میری کامیابی یقینی ہو گی اور عمران خان کے مقابلے میں بھی عوام مجھے ہی کامیاب کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کیلئے میں نے پلاننگ شروع کردی ہے اور اپنے مخالفین سر پرائز دوں گی ۔

شئیر کریں