وقت آ گیا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کپتان ثنامیر اور باقی مینجمنٹ کو تبدیل کر دیا جائے،چیئر مین پی سی بی

کراچی(ملتان اپڈیٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ ورلڈالیون کی ٹیم 12ستمبر سے پاکستان کا دورہ کر ے گی۔چیئرمین پی سی بی نے وویمنز کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کہا کہ آئی سی سی وویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا کار کردگی سے بہت مایوس ہوا ہوں، اب وقت آ گیا ہے کہ کپتان ثنامیر اور باقی مینجمنٹ کو تبدیل کر دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کی سیکیورٹی سے متعلق پنجاب حکومت سے بات چیت جاری ہے۔ ورلڈ الیون کی ٹیم 12ستمبر سے پاکستان کا دورہ کرے گی اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچز ہو ں گے۔ عوام کو ایک بار پھر اپنے اسٹارز کو پاکستان کے میدانوں میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ورلڈ الیون میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ہاشم آملہ،مائیکل کلارک بھی شامل ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم میں گروپنگ کی خبروں پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ سینیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن ہے۔

شئیر کریں