،ریسکیو1122ملتان نے جولائی2017 میں 3877ایمرجنسیزپرریسپانس کرکے 3980متاثرین کو ریسکیوکیا

ملتان(ملتان اپڈیٹس)ریسکیو1122 ملتان نے ماہ جولائی 2017کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں جس کے مطابق ریسکیو1122ملتان نے جولائی2017 میں 3877ایمرجنسیزپرریسپانس کرکے 3980متاثرین کو ریسکیوکیا۔ریسکیو1122ملتان کا اوسطاً ریسپانس ٹائم 7 منٹ رہا ۔ ریسکیو1122ملتان نے ماہ جولائی میں1319ٹریفک حادثات‘72آگ لگنے کے واقعات‘ 126 لڑائی جھگڑے (کرائم)کی ایمرجنسیز‘ اور2055میڈیکل ایمرجنسیز جن میں دل کا دورہ‘ سانس کے مریض‘گانئی وغیرہ کے مریض شامل ہیں کو ریلیف فراہم کیا ان تمام3877ایمرجنسیز میں 3980 متا ثرین کوہسپتال میں منتقل کیا۔ 736کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دے کرفارغ کردیاگیا۔جبکہ تمام مختلف ایمرجنسیزمیں142متاثرین جانبرنہ ہوسکے اورموقع پرہلاک پائے گئے۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرکلیم اللہ نے کہا کہ ہماری ترجیح شہریوں کی بھلائی ہے اورجس کے لیے ضروری ہے کہ کسی بھی ایمر جنسی کال پر بروقت ریسپانس کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔دوسراانہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ ماہ جولائی میں 77578کالزموصول ہوئیں جن میں صرف3877 ایمر جنسی کالز تھیں اس لیے تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی 1122ڈائل کریں اور غیرضروری طور پراس یمر جنسی نمبرمصروف نہ کریں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آگ لگنے کے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد خطرے کی گھنٹی ہے اور اس سلسلے میں لوگوں کو چاہیے کہ فائر سیفٹی پر عمل کریں اور اپنے دفاتر،گھروں،دکانوں اور کارخانوں میں فائرسیفٹی کے آلات نصب کرائیں تاکہ کسی بھی بڑی ایمرجنسی سے بچاجاسکے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں