پنچایت زیادتی کیس،تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی ،سی پی او ملتان احسن یونس بے گناہ قرار،ذرائع

ملتان(ملتان اپڈیٹس)ملتان میں پنچایت زیادتی کیس کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ 72 گھنٹوں بعد مکمل کر کے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سی پی او ملتان احسن یونس کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے جبکہ سابق ڈی ایس پی سلیم نیازی اور سابق ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد راشد تھہیم کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کے بعد ڈی ایس پی اور تھانہ مظفر آباد کے پورے عملہ کو معطل جبکہ سی پی او ملتان احسن یونس کو او ایس ڈی بنا دیا تھا جس کے بعد سینئرپولیس افسران کی نگرانی میں تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی۔واضح رہے کہ پنچایت زیادتی کیس کا یہ واقعہ 18 جولائی کو ملتان میں تھانہ مظفرآباد علاقہ راجا پور میں پیش آیا تھا جہاں پنچائیت کے فیصلہ کے بعد زیادتی کے ملزم کی 12سالہ بہن سے بھی زیادتی کی گئی تھی۔

شئیر کریں