عمران خان نے مجھ سے معافی نہ مانگی تو ان پر ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا اور انہیں عدالت لیکر جاؤں گا،جاوید ہاشمی

ملتان(ملتان اپڈیٹس)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کو وزیراعظم پر نگران بنا کر غیر آئینی اقدام اٹھایا گیا ہے،ہم جوڈیشل مارشل لاء کے ذریعے آئین کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ سپریم کورٹ کو مزید تباہ کرکے آئین کی بیخ کنی کی جارہی ہے، ایسا ہوگیا تو نہ ملک بچے گا نہ ہی آئین بچ سکے گا۔ ایک دو افراد کو سزا دینے کے لیے عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے ۔ جھوٹے الزامات لگانے پرعمران خان مجھ سے اور قوم سے معافی مانگیں، عمران خان نے معافی نہ مانگی تو ان پر ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا اور انہیں عدالت لیکر جاؤں گا۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کو وزیراعظم پر نگران بنا کر غیر آئینی اقدام اٹھایا گیا ہے، اس سے بہتر ہے سپریم کورٹ کو تالہ لگا دیا جائے۔یہ کام جو کررہے ہیں کسی صورت بھی آئین کو قبول نہیں ہے۔ ایک دو افراد کو سزا دینے کے لیے عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔ججز سے کہہ رہا ہوں ان کے ذریعے آئین کی توہین نہیں ہونی چاہے۔ اگر میری اس پریس کانفرنس کو توہین عدالت سمجھ رہے ہیں تو مجھ پر توہین عدالت لگائیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ ججز سے کہہ رہا ہوں ان کے ذریعے آئین کی توہین نہیں ہونی چاہے۔ اگر میری اس پریس کانفرنس کو توہین عدالت سمجھ رہے ہیں تو مجھ پر توہین عدالت لگائیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا جاسکتا ا ور میں نے میں نے کوئی پارٹی نہیں بدلی جس نے اصول توڑا وہ پارٹی چھوڑی۔میں اپنی آواز خود اٹھا رہا ہوں۔یہ میری اور تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے سیکورٹی اداروں کا وقار بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔احتساب ہونا چاہیے اور ہر قیمت پر ہونا چاہیے ۔آج تک نیب کے جتنے مقدمات بنے ،چار سے پانچ سال تک چلے۔ نیب میں مجھ پر اور یوسف رضا گیلانی پر مقدمات چلے ہیں۔اپنے کیخلاف چئیرمین پی ٹی آئی کی طرف سے لگائے الزامات پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان مجھ سے اور قوم سے معافی مانگیں۔ عمران خان نے معافی نہ مانگی تو ان پر ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا اور انہیں عدالت میں لے کر جاؤں گا۔ عمران خان منہ سنبھال کر بات کریں۔ عمران وضاحت کریں ورنہ جو کچھ کہوں گا وہ بولنے کے لائق بھی نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک آدمی سے کہلوا دیں کہ میں نے پیسے لے کر ٹکٹ دیا اگر میں نے جرم کیا تھا تو پکڑ لینا چاہئے تھا۔ عمران خان تمہیں کچھ شرم ہونی چاہئے کچھ حیا ہونی چاہئے۔ میں جانتا ہوں عمران خان خواتین کی عزت نہیں کرتے۔ عمران جس جج سے تم نے بات کر نے کا کہا تھا وہ بھی تمہیں جھوٹا کہہ رہا ہے عمران اب تمہاری ساکھ رہ گئی ہے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں