ملتان میں‌پریس کانفرنس کے بعد جاوید ہاشمی پر پی ٹی آئی کارکنوں‌کا حملہ،بدسلوکی،شہریوں نے بچایا،مسلم لیگ ن کی واقعہ کی شدید مذمت

ملتان(ملتان اپڈیٹس)سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی کو پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے گھیرلیا،پی ٹی آئی کارکنوں نے جاوید ہاشمی پرحملہ کرنے کی کوشش بھی کی تاہم موقع پر موجود صحافیوں اور شہریوں نے انہیں پی ٹی آئی کارکنوں کے چنگل سے نکال لیا ،تفصیلات کے مطابق سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی پریس کانفرنس کیلئے ملتان پریس کلب پہنچے توپی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیرتعدادبھی پریس کلب کے باہر پہنچ گئی اور جاوید ہاشمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،پریس کانفرنس کے اختتام پرجاوید ہاشمی جیسے ہی باہر نکلے تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے انہیں گھیرلیا اور داغی ،داغی کے نعرے لگائے،پی ٹی آئی کے بعض کارکنوں نے جاوید ہاشمی پرحملہ کرنے کی بھی کوشش کی ،تاہم موقع پر موجود صحافیوں اور شہریوں نے سینئرسیاستدان کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کے چنگل سے نکال لیا ،جس کے بعد جاوید ہاشمی پریس کلب سے روانہ ہوگئے۔دوسری طرف مسلم لیگ(ن)ملتان کے رہنماؤں نے سینئرسیاستدان مخدو م جاوید ہاشمی کیساتھ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے بدسلوکی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف لگائے سنگین الزامات پر پی ٹی آئی کارکنوں کے نشانے پر ہیں،گزشتہ روز بھی تحریک انصاف نے ملتان کے مختلف علاقوں میں جاوید ہاشمی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے اور ان کے پتلے بھی نذرآتش کیے تھے۔ْ

شئیر کریں