آل پاکستان مسلم لیگ کا فیصل آباد جلسہ ،ملتان وجنوبی پنجاب سے قافلے کل روانہ ہوں گے،تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

ملتان ( ملتان اپڈیٹس) آل پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں ہو نے والے جلسہ میں قائد سابق صدر پرویز مشرف کا ویڈیو لنک خطاب سننے کے لئے ملتان سمیت جنو بی پنجاب سے کارکنوں کے قافلے کل بروزہفتہ 12اگست کو فیصل آباد کے لئے روانہ ہو ں گے ملتان سے بھی کارکنوں کا بڑا قافلہ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ ملتان کے ضلعی صدر حبیب احمد انصاری نے فیصل آباد جانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیئے جانے کے سلسلے میں کارکنوں کی کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں اے پی ایم ایل کے مہمان خصوصی سینئر نائب صدر جنو بی پنجاب چوہدری اصغر بھی موجود تھے اس موقع پر حبیب احمد انصاری اور چوہدری اصغر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قائد پرویز مشرف کے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں متحرک ہو تے ہی مخالف جماعتوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں جو قائد پرویز مشرف کے خلاف الزام تراشیوں پر اتر آئے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں اے پی ایم ایل کے جلسہ میں قائد پرویز مشرف عام انتخابات کے سلسلے میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور عام انتخابات میں اے پی ایل ہی کامیاب ہو گی اور قائد پرویز مشرف ایک بار پھر اقتدار میں آکر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کریں گے ۔

شئیر کریں