مشن جی ٹی روڈ،ملتان سے لیگی متوالیاں بھی اپنے قائد کے استقبال کیلئے روانہ

ملتان(ملتان اپڈیٹس)پی پی 195سے مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین کاقافلہ لیگی خاتون رہنما تہمینہ نوراقبال کی قیادت میں جی ٹی روڈ پر میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے روانہ ہوگیا،مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے رہنماؤں عبدالرحمن فری ،عمران انصاری اور احسن امیر نے قافلے کو روانہ کیا ،اس موقع پرلیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر میاں نوازشریف کا فقید المثال استقبال نئی تاریخ رقم کرے گا،لیگی خواتین کارکنان بھی اپنے قائد میاں نوازشریف کا والہانہ استقبال کریں گی۔ا نہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کو اپنی سیاسی موت اب صاف نظرآنے لگی ہے ،میاں نوازشریف کے استقبال کے آغاز میں ہی لاکھوں افراد کی شرکت سے اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت دشمن قوتوں کی سازشیں اب ہمیشہ کیلئے دم توڑنے والی ہیں ،سویلین بالادستی کا خواب جلد پورا ہونے والا ہے۔میاں نوازشریف ہی قوم کے حقیقی راہبر ہیں۔

شئیر کریں