ملتان:سنگین مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کارروائی، 37گرفتار

ملتان: ملتان میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائی کرتےہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں،منشیات فروشوں سمیت37 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور سنگین مقدمات میں مطلوب افراد کے خلاف کارروائی میں 20 اشتہاریوں ، 5 منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے پر 12 ملزمان کوگرفتارکیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد ہواہے۔ گرفتار کیے جانیوالے ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں