حالیہ مردم شماری،،جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنوں کی مجموعی آبادی تین کروڑ47لاکھ 43ہزارافراد پرمشتمل،

ملتان(اعجازالحق )قومی ادارہ شماریات کی حالیہ مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنوں کی مجموعی آبادی تین کروڑ47لاکھ 43ہزار590افرادپر مشتمل ہے۔قومی ادارہ شماریات کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری کیے گئے نتائج کے مطابق ملتان ڈویژن کی ٹوٹل آبادی ایک کروڑ 22 لاکھ 65 ہزار 161 افراد پر مشتمل ہے،بہاولپور ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 14لاکھ 64ہزار31افرادپر مشتمل ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ10لاکھ 14ہزار تین سو اٹھانوے افراد پرمشتمل ہے۔۔اعدادوشمار کے مطابق ملتان ڈویژن میں آبادی بڑھنے کی شرح 1.98فیصد رہی ،بہاولپورڈویژن میں 2.16فیصد جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں آبادی بڑھنے کی شرح 2.81فیصدرہی ۔ملتان ڈویژن میں ضلع ملتان ،ضلع خانیوال،ضلع وہاڑی اورضلع لودھراں شامل ہیں۔نئی مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق ملتان ضلع کی کل آبادی 47 لاکھ 45 ہزار 109 افراد پرمشتمل ہے،جس میں مردوں کی تعداد 24 لاکھ 37 ہزار 412ہے جبکہ خواتین کی تعداد 23لاکھ 7 ہزار 504 ہے جبکہ 1998 کی مردم شماری کے مطابق ٹوٹل آبادی 31 لاکھ 16 ہزار 8سو 51 تھی۔نئی مردم شماری کے مطابق خانیوال ضلع کی ٹوٹل آبادی 29 لاکھ 21 ہزار 986 ہے جن میں مردوں کی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار 6 سو 92 جبکہ خواتین کی تعداد 14 لاکھ 37 ہزار 171ہے۔ضلع لودھراں کی کل آبادی 17 لاکھ 620 ہے،جن میں مردوں کی تعداد 8لاکھ 62 ہزار 663جبکہ خواتین کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 873 ہے۔مردم شماری 2017کے نتائج کے مطابق وہاڑی ضلع کی کل آبادی 28 لاکھ 97 ہزار 446 ہے،جن میں مردوں کی تعداد 14 لاکھ 62 ہزار 27 جبکہ خواتین کی تعداد,14 لاکھ 35 ہزار 212 ہے۔واضح رہے کہ محکمہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 1998 کی مردم شماری کے مطابق ٹوٹل ملتان ڈویژن کی آبادی 84 لاکھ 74 ہزار 557 تھی۔اعدادوشمار کے مطابق جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنوں میں خواجہ سراؤں کی کل تعداد 1580ہے۔ملتان ڈویژن میں خواجہ سراؤں کی کل تعداد 607،ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں خواجہ سراؤ ں کی کل تعداد 351جبکہ بہاولپور ڈویژن میں خواجہ سراؤں کی کل تعداد 622ہے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں