یوتھ فیسٹیول کے زریعے شہباز شریف نے تیکوانڈوسمیت ہر کھیل کو عالمی سطح پر فروغ دیا،عبدالرحمن فری،رانا صداقت علی کا انٹر نیشنل تیکوانڈو فیڈرکے مقابلوں کی تقریب سے خطاب

ملتان( ملتان اپڈیٹس)انٹر نیشنل تیکوانڈو فیڈرکے صدر رانا صداقت علی نے کہا ہے کہ تیکوانڈو گیم سے بڑھ کر کسی گیم میں سیلف ڈیفنس کا عنصر نہیں ہے۔تیکوانڈو کا کھیل مستقبل کا سب سے بڑا کھیل ہوگا۔ کھیلوں کے فرغ کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پارک میں کورین تیکوانڈو کے مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کوآرڈینیٹر عبدالرحمان فری نے کہا کہ ہماری حکومت ہر قسم کھیلوں کے فروغ کے لیئے کوشاں ہے۔ یوتھ فیسٹیول کے زریعے شہباز شریف نے تیکوانڈوسمیت ہر کھیل کو عالمی سطح پر فروغ دیا۔ملتان سے نمایاں تین کھلاڑیوں عتیق، خرم شہزاد، عدنان اقبال اگلے ماہ انٹرنیشنل تیکوانڈو کے لیئے کوریا بھجوایا جائے گا۔اس موقع پرمقابلے میں نمایاں رہنے والوں میں انعامات تقسیم کیئے گئے جبکہ سحرش خان ، کامران روف، راجہ ایوب خان، راجہ یعقوب ، فیصل جہاں، محمد ارشد خان، خالد خان، شیخ وقاص ،ودیگر بھی شریک تھے۔

شئیر کریں