سوناکشی‘ جون ابراہم کو باڈی گارڈ رکھنے کی خواہاں

ممبئی (ملتان اپڈیٹس)بولی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں فلم انڈسٹری میں سے کسی کو اپنا باڈی گارڈ رکھنے کے لیے کہا گیا تو وہ جون ابراہم ہوں گے۔خیال رہے کہ سوناکشی سنہا ایکشن ہیرو جون ابراہم کے ساتھ فورس 2 میں ایک ساتھ کام کر چکی ہیں۔ایک فلم کے علاوہ دونوں اداکار کسی دوسری فلم میں ایک دوسرے کے خلاف کرداروں میں نظر نہیں آئے۔سوناکشی سنہا نے جون ابراہم کو اپنا باڈی گارڈ رکھنے کی خواہش کا اظہار تو کردیا ، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آخر دیگر تمام اداکاروں کو چھوڑ کر انہوں نے ان کا انتخاب کیوں کیا

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں